اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر
خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، سید عباس عراقچی نے یمن کے وزیر خارجہ جمال احمد علی
عامر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر امریکہ، برطانیہ اور صہیونی
ریاست کا حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ اقدامات صہیونی ریاست کے
مفاد کے لئے کئے جا رہے ہیں تا کہ مسلم ممالک کو کمزور کیا جاسکے اور خطے پر قبضہ
کیا جاسکے۔
وزیر خارجہ نے یمن کے عوام کی جانب سے فلسطین کے
مظلوم عوام کی حمایت اور ان کی زبردست کو ایک شرافتمندانہ اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا صہیونی ریاست اپنے تمام جرائم اور
جارحیتوں اور امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی لامحدود حمایت کے باوجود اپنے شیطانی
اہداف میں ناکام رہی ہے اور فلسطینی عوام کے ہاتھوں انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے۔
اس موقع پر یمن کے وزیر خارجہ جمال احمد علی
عامر نے سید عباس عراقچی کو یمن کی تازہ
ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے یمنی
عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل علاقے پر
پنجہ گاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مسلم امہ اپنی
بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے سامنے ڈٹ جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110